اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے شمالی شہر طارمیہ میں ہونے والے دہشتگردانہ دہماکے میں دو سیکیورٹی اہل کار جاں بحق اور سترہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
یہ کاربم دہماکہ طارمیہ میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی کے قریب ہوا۔
اس درمیان بغداد کے شمال ہی میں الشعب کے علاقے میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں اور اس حوالے سے مزید معلومات آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک مہینے کے دوران بغداد کے شمال میں دہشتگردانہ حملوں میں اضافہ ہوگيا ہے، اور عراقی سیکیورٹی فورسز کے اعداد شمار کے مطابق حالیہ دنوں میں اس دہماکوں میں سیکیڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲